سابق چیئرمین شکایت سیل وزیرِ اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں گھر کے باہر سے اغواء کر لیا۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران زیادتیوں کی انتہا کیے جا رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک آرمی اور ترکش سوسائٹی کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کیا۔
زبیر احمد کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں نامعلوم افراد کو زبیر احمد کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.