اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع

لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی

پرویز الہٰی کی درخواست میں اینٹی کرپشن حکام اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

اسلام آبادکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا گہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کا غیر قانونی فیصلہ دیا، لاہور ہائی کورٹ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.