اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ غیرملکی کمپنی سے 12 کروڑ روپے کمیشن وصولی کے معاملے پر درج ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے دور میں 3 ارب 10 کروڑ روپے کی مشینری خریدی گئی تھی، سابق وزیراعلیٰ نے کمپنی سے 54 فیصد کمیشن پر معاملہ طےکیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ پرویز الہٰی بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، انہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔
Comments are closed.