اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کے بیان پر چوہدری سالک کا رد عمل آگیا

چوہدری سالک نے کہا ہے کہ پورے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو معلوم ہے وزیر بننے کا شوق کسے تھا، چوہدری شجاعت ان کے اصرار پر 3 بار پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس گئے کہ مونس کو وزیر بنا دو۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیان پر رد عمل دے دیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

چوہدری سالک نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اصرار پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ان کے لیے وزارت اعلیٰ مانگی۔

رہنما ق لیگ نے مزید کہا کہ مجھے نہ تب وزیر بننے کا شوق تھا نہ بعد میں۔

انہوں نے کہا کہ ماموں جان بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں کوئی بات نہیں میرے بڑے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مجھے چوہدری شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.