جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کا بیان سامنے آگیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے بیان جاری کردیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا۔

عامر میر نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی چھپنے کے ماہر ہیں آج فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔

پرویز الہٰی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے، پرویز الہٰی کی ضمانت چند دن قبل اینٹی کرپشن عدالت نے منسوخ کر دی تھی۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کئی روز سے پرویز الہٰی کی گرفتاری کی کوشش کر رہا تھا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ تین دن پہلے اُن کے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی تھی، اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے اُن کے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الہٰی گاڑی میں جا رہے تھے پولیس نے گاڑی روک کر گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.