وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے کے معاملے پر علیم خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ پرویز الہٰی سے متعلق مشاورت سے جواب دے گا۔
علیم خان گروپ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے کل اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعاعت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
Comments are closed.