جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست، جج کی سماعت سے معذرت

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے درخواست ہائی کورٹ آفس برانچ کو واپس بھیجوا دی۔

دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ پرویز الہٰی کا وکیل رہ چکا ہوں، ان کے کیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کی نظر بندی کو ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.