بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

پرویز الہٰی کی نظر بندی ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نظر بندی کے خلاف درخواست پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نظر بندی کے خلاف ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔

قیصرہ الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو عدالت میں طلب کر کے انہیں آزاد کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک پرویز الہٰی کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اور آئی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کے وکلاء کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا تھا کہ آپ نظربندی کے خلاف ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو درخواست دیں، وہ آپ کو سن کر فیصلہ کر دیں گے، آپ کے پاس متعلقہ فورم موجود ہے، آپ پہلے وہاں رجوع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.