بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کرنے کے فیصلے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

پنجاب اسمبلی میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چوہدری پرویز الہٰی نے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہٰی بھی مشاورت میں موجود ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عدالتِ عالیہ کے فیصلے پر چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں۔

لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا ہے، ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلےکے کچھ نکات سے اختلاف کیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.