بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کی عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش

وزيراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کردی۔

گجرات میں پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت ملے گی تو عمران خان وزیرا‏عظم بنیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کالا باغ ڈیم سوائے آپ کے اور کوئی یہ کام نہیں کرسکتا، سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان بھی سیلاب زدہ علاقوں میں جا رہے ہیں، عمران خان کو لوگوں نے ریلیف کیلئے پیسا دیا ہے، شہباز شریف اور کابینہ ٹیلی تھون کرے، لوگوں نے چتھر دینے ہیں، پیسے نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گجرات کی سر زمین وفا کی سر زمین ہے، گجرات میں سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں،  کوئی ایسی جنگ نہیں جس میں گجرات کے سپوتوں نے جام شہادت نوش نہ کیا ہو، ہم نے صرف تعلیم کی طاقت سے یہاں کا ماحول بدلا ہے، گجرات یونیورسٹی کے 17 ہزار اسٹوڈنٹس میں10ہزار بچیاں ہیں۔

 پرویز الہٰی نے کہا کہ حمزہ نے لڑکیوں کو لیپ ٹاپ دیے تو کہا ہمیں یاد رکھنا اور ووٹ دینا، بچیوں نے کہا انہیں ووٹ نہ دیں جنہوں نے یونیورسٹی بنائی، گجرات میں میڈیکل کالج شروع ہوچکا ہے، گجرات میں ایک بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنا رہے ہیں، تعلیم کا راستہ ہی صحیح راستہ ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا گجرات گڑھ ہے، لوگوں کے روزگار کیلئے یہاں انڈسٹریل اسٹیٹ بن رہی ہے، اوور سیز جتنی محبت عمران خان سے کرتے ہیں شاید ہی کوئی اور کرتا ہو۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی شہبازشریف نے بند کردی تھی، شہباز شریف مجھ سے دشمنی کرلو، لوگوں سے کیسی دشمنی؟ کارڈیالوجی اسپتال پر کام شروع ہوگیا ہے، 500 بستروں تک لے جائیں گے، وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال میں بچوں کے ہارٹ کا آپریشن ہوگا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران گجرات سے الیکشن لڑیں تو میانوالی سے زیادہ لیڈ ملے گی، یہاں مریم بھی کارنر میٹنگ کرنے آئی تھیں، مریم بی بی یہ آپ کے بس کی بات نہیں، ابا جی کو لے آؤ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.