منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

پرویز الہٰی کی طبیعت ایسی نہیں کہ ان کا اسپتال میں علاج کیا جائے: ڈاکٹر

کارڈک انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ایسی نہیں کہ ان کا اسپتال میں علاج کیا جائے۔

کارڈک انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے جیل میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے پرویز الہٰی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پرویز الہٰی کی طبیعت اطمینان بخش ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ نے پرویز الہٰی کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا ہوا ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں چوتھی مرتبہ چوہدری پرویز الہٰی کا معائنہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ملاقات کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق جیل میں پرویز الہٰی کو ایک بار پھر ق لیگ میں واپس آنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز الہٰی واپس ق لیگ میں آنے کو تیار ہیں لیکن مونس الہٰی نہیں مان رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.