پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس دوبارہ پہنچ گئی۔
لیڈی پولیس اہلکار بھی پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے باہر پہنچیں، پولیس نے پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے باہر ظہور الہٰی روڈ کو بند کر دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی پولیس کے ہمراہ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پہنچی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نادر دوگل کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں پرویز الہٰی کے گھر آئی ہے، پرویز الہٰی اس کیس میں 6 مئی تک ضمانت پر ہیں۔
وکیل نادر دوگل نے کہا کہ اینٹی کرپشن حکام ضمانت سے متعلق پراسیکیوشن سے بھی کنفرم کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.