وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور اہم شخصیات کی یہ ملاقات بیدیاں روڈ پر اہم تقریب کے دوران ہوئی، اس میں عمران خان کی تقاریر زیربحث آئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور اہم شخصیات کے مابین ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
صحافی نے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہٰی سے سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیک ڈور مذاکرات اب بھی ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.