جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی اور رہائی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کے مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف ثبوت موجود نہیں جس سے گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر یقین کیا جا سکے، ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں جس سے یقین کیا جا سکے کہ انہوں نے ناقابلِ ضمانت جرم کیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو شریک ملزم کے بیان پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پرویز الہٰی سے پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، ان کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔
Comments are closed.