پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور نئے قائد ایوان کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر اجلاس جس میں پنجاب کی تحریک عدم اعتماد کے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور رکن اسمبلی طاہر رندھاوا، مہر اسلم بھروانہ نے بھی شرکت کی۔
ترین گروپ کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے معاملہ پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.