پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کی بازیابی، آئی جی پنجاب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی بازیابی اور پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی بازیابی سے متعلق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سیکیورٹی کو بلایا تھا اور ہدایت کی تھی کہ تینوں افسران ساڑھے 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تاہم ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہر سے باہر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

جس پر عدالتِ عالیہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو طلب کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.