اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کی اہلیہ شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ پہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملے پر اُن کی اہلیہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

سپریم کورٹ سے اپیل میں پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو تمام نامعلوم مقدمات میں بھی گرفتار نہ کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے استدعا کی کہ شوہر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹادیا تھا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پرویز الہٰی کی رہائی کے احکامات کے باوجود انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.