سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔
اپیل پنجاب حکومت کی جانب سے بذریعہ چیف سیکریٹری دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔
پنجاب حکومت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا۔
درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
Comments are closed.