جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 5 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کرکے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے، ووٹنگ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر کے وکیل کے بیان سے واضح ہوتا ہے 19 دسمبر کے حکم پر عمل درآمد ہوگیا ہے، اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ہٹائے جانے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 137 کی شق 7 کے تحت پرویز الہٰی نے 12 جنوری کو فلور ٹیسٹ پاس کرلیا، اس کے بعد درخواست پر سماعت کی ضرورت نہیں رہتی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت چیف سیکریٹری کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.