ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

پرویز الہٰی کو زیرِ التوا انکوائریوں میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری پرویز الہٰی نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے رجوع کیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے غیر ظاہر شدہ کیسیز میں گرفتار نہ کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث آج پرویز الہٰی کی رہائی ممکن نہیں۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پرویز الہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات اور زیر التوا انکوائریوں میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 

سابق وزیر اعلیٰ کا موقف تھا کہ انہیں ضمانت کے باوجود کسی نہ کسی کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.