پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اٹک جیل سے بازیاب کرنے اور لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم دینے والے جج، جسٹس امجد رفیق کا روسٹر تبدیل کردیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق نے کل پرویز الہٰی کو اپنے روبرو طلب کیا تھا، لیکن اب اگر پرویز الہٰی کو اٹک جیل سے پیش کیا گیا تو وہ خود وہاں نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق کی ذمے داری اب لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے کیسز سننے کی لگا دی گئی ہے۔
جسٹس امجد رفیق نے ہی پرویز الہٰی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اس حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر انہوں نے آج انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی دیا تھا۔
Comments are closed.