لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن حکام تحقیقات کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار پیش ہوں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف کیس کی ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو راول پنڈی سے گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.