سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل رانا انتظار نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو تھانے میں بند کیا گیا جوکہ زیادتی ہے۔
صدر پی ٹی آئی پرویزالہی کی لیگل ٹیم عدالت پہنچ گئی۔
اس موقع پر پرویز الہٰی وکیل رانا انتظار نے کہا کہ حکومت کی اداروں کے معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اطلاعات پنجاب بتائیں کل کے فیصلے پر مجسٹریٹ نے کیا چیز غلط لکھی، اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی پر اس دور کے ترقیاتی کام ڈال دیے جب وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں تھے۔
رانا انتظار کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے مجسٹریٹس نے مقدمات ڈسچارج کیے۔
اس موقع پر مختار رانجھا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز الہٰی سابق وزیرِ اعلیٰ ہیں ان سے شایان شان سلوک ہونا چاہیے تھا، نگراں حکومت دباؤ ڈال رہی ہے، سپورٹرز کو گرفتار کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی پیچھے نہ آئے۔
Comments are closed.