وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پیکا آرڈیننس میں ترمیم فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کی۔
ملاقات کے دوران میڈیا وفد میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای اور امینڈا کے عہدیداران شامل تھے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے دوران گفتگو کہا کہ میڈیا کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیکا آرڈیننس صحافی برادری اور عوام کے ساتھ حکومت کا امتیازی سلوک ہے۔
پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی کےلئے بھی بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
Comments are closed.