اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے قائمقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ق) نے چوہدری پرویز الہٰی کے گورنر پنجاب بننے سے انکار کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کا عملہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاس پنجاب اسمبلی میں قائمقام عہدے کی سمری پر دستخط کےلیے آیا تھا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر ہاؤس کے عملے کو واپس بھجوادیا ہے۔
اس سے قبل برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد آئینی اور قانونی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
ذرائع حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے، ان کو سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔
گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔
Comments are closed.