پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے انہیں ایک ارب روپے کی پیشکش ملنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک ایک ارب روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
رفاقت گیلانی کا کہنا ہے کہ آج آفر بڑھا کر ایک ارب 10 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی نے کہا کہ وہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی کا ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے 22 جولائی کو ہونے والے انتخاب سے قبل ارکان خریدنے کے الزامات میں بھی شدت آگئی ہے۔
حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر پیسوں کی آفر کے مسلسل الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.