منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کی۔

ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنی ہیں۔

لاہور میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے استدعا کی ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا حکم کالعدم قرار دے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.