جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

پرویز الہٰی کا اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل چیک اپ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

پرویز الہٰی کے چیک اپ کے بعد سروسز اسپتال کی ٹیم اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے روانہ ہوگئی۔

وکیل پرویز الہٰی  مختار رانجھا ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صدر  کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے، دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین سوار تھےجنہیں چیک بھی کیا گیا۔

مختار رانجھا ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو کل ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الہٰی گاڑی میں جا رہے تھے پولیس نے گاڑی روک کر گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.