پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

پرویز الہٰی کا اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ میری آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند کی جائے، سنگل ٹو سنگل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ کسی بھی مقام پر ٹریفک کی بندش ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران تکلیف کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں، ہماری حکومت میں ٹریفک پولیس کو باڈی کیم سے آراستہ کیا  جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.