سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔
پرویز الہٰی نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق صوبائی وزیر راجا بشارت و دیگر سے ملاقات کی ہے۔
اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگی قیادت کو مشورہ دیا کہ کچھ نیا سوچیں، آپ کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا اب معزز ججز کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ سے کہا کہ وقت آئے گا جب پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کے پاس صرف 13 ووٹ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، غربت اور مہنگائی پر عوام اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے۔
Comments are closed.