ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

پرویز الہٰی نے فلور ملز کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ دُگنا کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے فلور ملز کےلیے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ دُگنا کردیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت گندم اور آٹا بحران کے خاتمے کےلیے ہنگامی اجلاس ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جون، جولائی میں کہہ دیا تھا نومبر میں آٹے کا بحران شروع ہوجائے گا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے دوران اجلاس فلور ملز کےلیے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر دُگنا کردیا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں آٹے کے سیل پوائنٹس کو بھی دُگنا کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 8 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیر سے فلور ملز کو 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی، سرکاری کوٹہ بڑھنے سےنجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.