منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

پرویز الہٰی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ہی قائد عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کے خلاف ایف آئی آر خود انہوں نے رکوائی تھی کیوں کہ اس میں ٹیکنیکل مسائل تھے۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے جاری رہی اس دوران پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو پیش کش بھی کی تھی کہ انہیں تحقیقات کے لیے جو بھی افسر چاہیے وہ اس سے تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی صدر پرویز الہٰی نے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.