وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگادی۔
چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس لاہور میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق اہم ہدایات دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے آفس سمیت تمام سرکاری محکموں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں 50 فیصد کمی کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کےلیےنئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ آفس سمیت تمام سرکاری محکموں کے نان ڈیولپمنٹ اخراجات میں 50 فیصد کمی کا حکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری محکمے کفایت شعاری پالیسی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے سرکاری اراضی کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کی تفصیلات 7 روز میں وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی کو شفاف طریقے سے نیلام کرنے کیلئے جامع پالیسی تیار کی جائے گی۔
Comments are closed.