بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

پرویز الہٰی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی ہے۔

جیل حکام کے مطابق اہلِ خانہ کی پرویز الہٰی سے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ قیصرہ الہٰی، بیٹا راسخ الہٰی اور بھتیجی بسمہ الہٰی شامل تھیں۔

جیل حکام کے مطابق اہلِ خانہ پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.