بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی آئینی ذمہ داریوں سے کیسے انکار کرسکتے ہیں، اشتر اوصاف

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔

ایک بیان میں اشتر اوصاف نے کہا کہ قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے قائمقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے چوہدری پرویز الہٰی کے گورنر پنجاب بننے سے انکار کی تصدیق کی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے قائمقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا عملہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاس پنجاب اسمبلی میں قائمقام عہدے کی سمری پر دستخط کےلیے آیا تھا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر ہاؤس کے عملے کو واپس بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.