سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی اور اُن کے صاحبزادے مونس الہٰی کی اسپین میں جائیدادیں نکل آئیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین میں چوہدری پرویز الہٰی اور اُن کے خاندان کے 3 پارکنگ پلازے اور ایک اسٹوریج ہال شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمیں نیب کا کوئی خط نہیں ملا، نہ ہی انکوائری کے لیے بلایا، نیب جب پوچھے گا تو جواب دے دیں گے۔
نیب کے خط پر ہسپانوی حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کردیں، جس کے بعد نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری خاندان کی مبینہ طور پر بے نامی جائیدادوں میں 3 پارکنگ پلازے اور ایک اسٹوریج ہال شامل ہے۔
مونس الہٰی نے ردِعمل میں کہا کہ کوئی پارکنگ پلازہ اور اسٹوریج ہال ان کی ملکیت نہیں، ان کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، نیب بلائے گا تو جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، اثاثوں میں اضافہ 30 جون کے بعد ہوا تو وہ اگلے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائے گا۔
Comments are closed.