ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پرویز الٰہی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی کے بابو جی کی حکومت ہے جو آپ ووٹ نہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں دونوں مخالف دھڑوں میں اپنی جگہ بنائے رکھیں، ایسا ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.