پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے رابطہ کر کے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
اس موقع پر حبا فواد چوہدری نے مشکل وقت پر پرویز الٰہی کی طرف سے اظہارِ یکجتی پر شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ روز پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی کو بھی فون کر کے اپنے بیان پر معذرت کی تھی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا۔
پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو ایک مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔
آڈیو میں فواد چوہدری کے لیے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.