جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

پرویزالہیٰ کی فواد چوہدری کے اہلخانہ سے گرفتاری والے بیان پر معذرت

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو ٹیلی فون کر کے  گرفتاری والے بیان پر معذرت کی ہے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جذبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری اور جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت اور نہایت قابلِ مذمت ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پرویز الہیٰ نے کہا کہ فواد چوہدری اور اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔

اس موقع پر فیصل چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازیبا گفتگو کی مذمت کرتی ہوں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی دائم سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.