سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر کو اغوا کیا گیا یا فرار ہوئے؟ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 7 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق اینٹی کرپشن کی حراست میں طبیعت خراب ہونے پر سہیل اصغر کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا، نامعلوم ملزمان نے جی ٹی روڈ پر سرکاری گاڑی کو روکا اور سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر لے گئے۔
سہیل اصغر کے اہلِ خانہ نے تھانہ سول لائنز کے باہر احتجاج کیا۔
ان کی بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہر کو ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل چٹھہ لے کرگئے ہیں۔
مونس الہٰی نے کہا کہ نامعلوم افراد نے اب پولیس کی حراست سے بھی لوگوں کو اٹھانا شروع کر دیا ہے، اب سہیل اصغر کو واپس کریں گے تو اس پر فرار ہونے کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کریں گے۔
Comments are closed.