ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پرویزالہٰی نے اپنی لیگل ٹیم کو رہائشگاہ پر بلالیا،ترجمان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی لیگل ٹیم کو رہائشگاہ پر بلا لیا۔

ترجمان پرویز الہٰی کے مطابق ہائیکورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدور بھی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مذاکراتی ٹیم کو کہے گئے عمران خان کے الفاظ بتادیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کچھ دیر قبل پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ کا وزٹ کیا تھا اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔

ترجمان پرویز الہٰی کے مطابق سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی ظہورالہٰی روڈ کے اطراف موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.