عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس کا پروگرام معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے پروگرام کی معطلی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
تاہم اب اس سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایم ایف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی حکومت بننے کے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Comments are closed.