وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پروٹیکڈ صارفین کے لیے ماہانہ بل 900 روپے سے زیادہ نہیں ہوگا، پاکستان کے گیس کے ذخائر سالانہ 5 سے 7 فیصد ختم ہو رہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت بجٹ میں سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، مہنگی گیس سستے داموں دینے سے ہر سال 400 ارب کا گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ شمال اور جنوب کی انڈسٹری کے لیے بھی فرق کو کم کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.