پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد نے آج اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر (اے آر سی) جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے یہ چارج ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر نصرت ادریس سے لیا، جن کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج تھا۔
ڈاکٹر نورین مجاہد پاکستان کے نامور صحافی شعبہ صحافت کے بانی پروفیسر شریف المجاہد کی صاحبزادی ہیں۔
ڈاکٹر نورین مجاہد کی تقرری بطور ڈائریکٹر 3 برس کے لیے کی گئی ہے، انہوں نے اے آر سی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی تھی اور وہ اس سے قبل شعبہ معاشیات میں پروفیسر تھیں، ان کی غیر معمولی تحقیقی پرچے 28 قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں اور 8 کانفرنس پیپرز بیرون ملک کانفرنسوں میں پڑھے ہیں۔
انہوں نے 2008ء سے 2013ء تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم) کراچی میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف کے طور پر بھی کام کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر اکبر زیدی، ڈاکٹر حفیظ اے شیخ، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر عائشہ غوث، ڈاکٹر طارق بنوری، ڈاکٹر شاہدہ وزارت اور ڈاکٹر نزہت احمد، ڈاکٹر قیصر بنگالی اے آر سی سے بطور ڈائریکٹر یا استاد وابستہ رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.