اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پروفیسر محمد افضال کو پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کا اضافی چارج تفویض

پروفیسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

 سندھ حکومت نے ڈائریکٹر پرائیویٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

محمد افضال نے جامعہ کراچی سے  ایم فل کیا ہوا ہے، وہ گزشتہ 5 سال سے زائد عرصہ سے ڈائریکٹوریٹ میں بحیثیت ڈائریکٹر ایڈمن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے 15 سال سے زائد عرصہ تک ڈی جی کالجز سندھ میں اپنی خدمات انجام دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.