جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

پروفیسر غلام علی ملاح مزید 3 برسوں کیلیے سیکریٹری IBCC مقرر

وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے پروفیسر غلام علی ملاح کو مزید 3 برسوں کے لیے سیکریٹری آئی بی سی سی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اہم ادارے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین (آئی بی سی سی) کے سیکریٹری پروفیسر غلام علی ملاح کو مزید 3 سال کے لیے آئی بی سی سی کا سیکریٹری مقرر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت کے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق 21 گریڈ کے شاہ لطیف یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر کو ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے سکریٹری آئی بی سی سی مقرر کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق 12 اکتوبر سے ہوگا ، اس طرح وہ 11 اکتوبر 2025 تک سیکریٹری آئی بی سی سی کے عہدے پر فائض رہیں گے۔

یاد رہے کہ 2 برس قبل پہلی مرتبہ آئی بی سی سی کے سیکریٹری کے عہدے پر مستقل تعیناتی درخواستیں طلب کی گئیں اور انٹرویوز کر کے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

جن میں پہلے نمبر پر سندھ کی شاہ لطیف یونیورسٹی پروفیسر غلام علی ملاح، دوسرے پر وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے محمد ادریس اور تیسرے نمبر پر وزارت تعلیم کے جاوید مرزا تھے۔

سیکریٹری آئی بی سی سی کے عہدے کے لیے 65 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

اس وقت کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے پہلے نمبر پر آنے والے پروفیسر غلام علی ملاح کو دو برس کے لیے سکریٹری مقرر کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.