چیئرمین پی ایم ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں اسکالرشپس پر پی ایم مشاورتی کونسل قائم کردی گئی ہے جس کا وزارت تعلیم و تربیت نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت اس مشاورتی کونسل کو سیکرٹریل معاونت فراہم کرے گی۔
مراسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے کہا گیا ہے کہ وہ مشاروتی کونسل کو سیکرٹریل اسسٹنس فراہم کرے کیونکہ اسکالرشپ کی اکثریت ایچ ای سی کے ذریعے نمٹائی جاتی ہے۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کے عمل میں مداخلت کے لیے ڈاکٹر عطاء کو کچھ اختیار دینے کا محض یہ ایک ذریعہ ہے۔ وہ ایچ ای سی کی اسکالر شپ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں
یاد رہے کہ ایچ سی سی اسکالر شپ کا بجٹ پانچ ارب روپے سے زائد ہے جس میں ایک ہزار غیرملکی اسکالر شپس بھی شامل ہیں جبکہ ملکی اسکالر شپس اس کے علاوہ ہے ایک غیر ملکی پی ایچ ڈی اسکالر شپ پر ایک کروڑ روپے خرچہ آتا ہے۔
Comments are closed.