funny will send nudes in 20 minutes no hookups casual encounter hookups 80 hookup gay byu hookups gay vegas hookup hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پروفیسر آپ کے لیے ریٹائرمنٹ اچھی ثابت ہو ، بابر اعظم کا حفیظ کو زبردست خراج تحسین

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ  محمد حفیظ کے یادگار کیرئیر کا اختتام ہو گیا ، میں نے محمد حفیظ کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔

کپتان پاکستان ٹیم نے یہ بھی لکھا کہ محمد حفیظ کے رہنمائی اور گراؤنڈ میں وقت گزارنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ اُن میں ابھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ باقی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر آپ کے لئے ریٹائرمنٹ اچھی ثابت ہو۔

پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر رخصت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.