آل رآؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ آگے کیا ہوگا، جو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پرفارمنس کی بنیاد پر کم بیک ہوا جو بہت شاندار رہا۔
انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر کا یہی کام ہوتا ہے کہ اسے جو پلیٹ فارم ملے پرفارم کرے۔ پی ایس ایل ایک اہم لیگ ہے اس کی پرفارمنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مقصد یہی تھا کہ پرفارمنس اچھی ہو، ذاتی کارکردگی اچھی رہی لیکن ٹیم نہ جیت سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ دور ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بڑے نام آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں لیکن دورے پر آئی اُن کی ٹیم اچھی ہے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
Comments are closed.