پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے پر جاگ گئی۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ایندھن کی فراہمی کی مد میں 2 کروڑ روپے ادا کر دیے گئے، اہم روٹس کی پروازوں کو ایندھن ملنے لگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر ایندھن سپلائی بند کی تھی، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات تھے۔
ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔
Comments are closed.